File Photo

مشکے میں پاکستانی فورسز نے آپریشن کے دوران دو افراد کو اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے مشکے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر باپ بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

زرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد شہید نور بخش کے بھائی اور بھتیجے ہیں۔ اسکے علاوہ فورسز کے اہلکار اپنے ساتھ تقریباً 60 کے قریب مویشی بھی لے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مشکے سرکردہ بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کا آبائی شہر ہے۔ اس علاقے میں پچھلے ایک دہائی سے فورسز اور بلوچ مزاحمتکاروں کے درمیان تواتر سے جنگ جاری ہے۔

  ایک دہائی میں فوجی آپریشنوں کے دوران مشکے اور ملحقہ علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لاپتہ کیا گیا ہے، جبکہ ایک بڑی آبادی نے نقل مکانی کرلی ہے۔