لندن میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچ فیسٹیول کا انعقاد، بلوچ گلوکاروں کا شاندار پرفارمنس۔

لندن میں ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام بلوچ فیسٹیول کا انعقاد ہوا جہاں لندن میں مقیم بلوچ کمیونٹی کا بھر پور شرکت کی۔ عید کے دوسرے روز لندن میں بلوچ فیسٹیول اور کلچر پروگرام کا انعقاد ہوا، دیوان میں معروف بلوچ گلوکار اختر چنال اور میر رستم لاشاری نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کئے۔

جبکہ ڈاکٹر ناگمان بلوچ، ڈاکٹر نصیر دشتی ، اسماعیل ممتاز نےاپنے اپنے اشعار پڑھے۔ اسکے علاوہ بلوچ نوجوانوں نے بلوچی چاپ کا اہتمام بھی کیا۔ دیوان سے میر نورالدین مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں اس طرح کا ثقافتی پروگرام منعقد کرنے پر بھی مکمل پابندی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ریاست بلوچ زبان، بلوچ ثقافت، بلوچ تہذیب و تمدن اور بلوچ رسم و رواج کو ختم کرنے اور مسخ کرنے کے درپے ہیں، آج ہماری زبان اور ثقافت بھی محفوظ نہیں وہ قومیں زندہ رہتے ہیں جو اپنے دود ربیدگ ، زبان اور ثقافت کی تحفظ کرتے ہیں اور اُنھیں زندہ و برقرار رکھتے ہے، آج میں بہت خوشی محسوس کرتا ہوں کہ لندن میں اس طرح کے ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی جشن نہیں نہ ہی ہم ایسے حالات میں جشن منا سکتے ہے یہ صرف ایک ثقافتی پروگرام ہے اور ہم اپنے ثقافت اور تہذیب و تمدن اور اپنے رسم و رواج کو دنیا کو دکھا کر اُن پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیکہ بلوچ ایک سیکولر قوم ہے ۔