خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح نے ایک گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، جبکہ زخمی ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت حاجی دین محمد زہری جبکہ زخمی ہونے والوں میں گل محمد اور نصیر احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ نال میں گذشتہ ایک ہفتے سے فائرنگ کے متعدد واقعات میں نصف درجن کے قریب لوگ ہلاک و زخمی ہوئیں ہیں۔

علاقائی زرائع کے مطابق نال میں حالیہ گشت و خون کا سلسلہ قبائلی جگهڑے کا شاخسانہ ہے۔