تربت:ریاستی جرائم کی پردہ پوشی کے لئے فورسز نے انٹرنیٹ سروس بند کی ہے

372

تربت میں ریاستی  جرائم کی پردہ پوشی کے لئے فورسز اور خفیہ اداروں نے  انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔

گذشتہ آٹھ مہینوں سے تربت میں خفیہ اداروں نے موبائل کمپنیوں کو انٹر نیٹ سروس کی فراہمی سے روک رکھا ہے۔

پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے تربت میں آٹھ مہینوں موبائل کمپنیوں کو انٹر نیٹ سروس کی فراہمی سے روک رکھا ہے جس کا بنیادی مقصد ریاستی سطح پر جبر وتشدد اور اپنے جرائم کو دنیا کے سامنے آشکار کرنے سے روکنا ہے ۔

انٹر نیٹ سروس کی معطلی سے پہلے تربت سمیت دشت بلیدہ ہوشاپ اور نواحی علاقوں میں آپریشن کے دوران بلوچ مخلوق پر تشدد ، گھر بار جلانے حتی کہ نوجوانوں کو براہ راست قتل کرنے کے کئی ایک ویڈیوز لیک ہوئے تھے جس کا بلوچ تنظیموں سے وابستہ سیاسی کارکنوں نے انٹر نیٹ میں بھر پور استعمال کرتے ہوئے ریاست کی ننگی جارحیت دنیا کے سامنے دکھادیا۔ اس کی وجہ سے فوجی اداروں کو بلوچستان میں مظالم بلوچ عوام پر ننگی جارحیت اور آپریشن کے الزامات کی حقائق سے منہ چھڑانے کا کوئی راستہ نہیں نہ ملا

اسی سبب خفیہ اداروں نے انٹر نیٹ کی فراہمی پر بندش لگا کر تمام موبائل کمپنیوں کو سختی سے تھری جی سروس  فوری انٹر نیٹ سروس مکمل معطل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد سے تاحال تربت میں بلوچ مخلوق جدید دنیا سے کٹے رہنے پر مجبور ہیں۔