حب ندی میں تین افراد ڈوب گئے جن میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حبکو کے قریب حب ندی میں تین افراد ڈوب گئے جن میں سے دو کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ تیسرے کی لاش ابھی تک نہیں ملی۔

خیال رہے حب ندی میں اکثر نوجوان پکنک منانے جاتے ہیں اور پانی کے گہرائی کا غلط اندازہ لگانے کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

اسکے علاوہ آج بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ربیع کے مقام پر کار اور موٹرسائیکل میں تصادم  کے نیتجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔