افغانستان کے صوبے جنوبی ہلمند میں ایک فضائی حملے میں گیارہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی ہلمند میں ایک فضائی حملے کے دوران پاکستانی دہشتگرد تنظیم لشکرِ طیبہ کے آٹھ جنگجووں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

افغانستان کے وزارتِ دفاع نے فضائی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہلمند کے ضلع ‘ناوا’ میں آٹھ دہشتگرد مارے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ، ” کُل گیارہ دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی ہے، جن میں سے آٹھ کا تعلق لشکرِ طیبہ سے ہے، جبکہ چھ دہشتگرد زخمی بھی ہوئے ہیں”۔

ابھی تک شدت پسند تنظیم کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے ہلمند صوبے میں طالبان کی جانب سے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے وہاں امریکہ نے اپنی فوجی نفری بھی بڑھا دی ہے۔