ہرنائی :شاہرگ ہسپتال سے مزید دو زخمی خواتین بچوں سمیت اغواء

285
File Photo

گذشتہ روز ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں فورسز کی زمینی آپریشن میں زخمی ہونے والے دو خواتین و دو سالہ بچوں کو آج ہرنائی ہسپتال سے فورسز نے اغواء کرلیا ۔
ہرنائی سے دی بلوچستان پوسٹ کے نامہ نگار کے مطابق آج ہرنائی ہسپتال سے میر ہزار کے گھر کے دو خواتین جن کے نام مہر بی بی اور جان بی بی ہے جبکہ دو معصوم بچے نام اختر اور امان اللہ جن کی عمر دو سال ہے کو سیکیورٹی فورسز نے اغواء کرلیا ۔
نامہ نگار کے مطابق میر ہزار اور اس کا بیٹا پہلے ہی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہیں ، جبکہ گذشتہ روزکے آپریشن میں میر ہزار کے خاندان کے ہی ایک معذور شخص کو انتہائی بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش کو شاہرگ کے علاقے اسپین تنگی میں پھینک دیا تھا ۔
اس کے علاوہ گذشتہ روز کے آپریشن میں جو لوگ گرفتاری کے بعد لاپتہ ہوئے تھے ان کی شناخت بنگڑ خان،نجیب، خیر محمد، شاہ داد، مستاگ، جلال احمد، غلام حیدر، جنڈو، دوستو، توکلی،رمضان، علی بخش، بلوچ خان، رحمان، قیصراورمنیب کے نام سے ہوئی ہیں ۔