کیچ کے علاقے ہوشاب سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں گرفتار

195

کیچ کے علاقے ہوشاب سے ایک شخص فورسز کے ہاتھوں اغواء، آمدہ اطلاعات کے مطابق آج فورسز نے کیچ کے علاقے ہوشاب میں چھاپہ مار کر ایک شخص جس کی شناخت آصف ولد قاسم بلوچ سے ہوئی  کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقوں میں عرصہ دراز سے فورسز کے چھاپے تواتر کے ساتھ لگتے ہیں اور اب تک سیکڑوں لوگ گرفتاری کے بعد تاحال لاپتہ ہیں ۔

ہمارے نمائندہ کے مطابق اہل علاقہ نے فورسز کی روزانہ کی بنیاد پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس گمھبیر صورتحال کا انسانی حقوق کے ادارے نوٹس لیں ۔