ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق آج صبح پاکستانی فوج نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ، پتھر نالہ، چبدار، بوبی، شانک، جنت علی، چبدار اور بمبورمیں وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کردیا ہے، جس میں گن شپ ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ریاستی فورسز نے بڑی تعداد میں لوگوں کے گھروں کو جلایا ہے، جبکہ مقامی لوگوں کے مال مویشیوں کے لوٹ مار کی بھی اطلاعت ہیں۔

آپریشن سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔