بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح پنجگور کے علاقے گچک کہن کاشان آب کے مقام پر پاکستانی فورسز پر بلوچ سرمچاروں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بلوچ سرزمین پر جاری ریاستی کشت و خون اور اسکے اوپر جشن کسی صورت برداشت نہیں ہوگا۔
جئیند بلوچ نے مزید کہا کہ ایک جانب بلوچ گل زمین پر جاری فوجی جارحیت کے ذریعے بلوچ قوم کو زیر کرنے کی غیر انسانی اور ناروا کوششیں اور دوسری طرف نام نہاد پاکستانی جشن آزادی کو بلوچ قوم پر زبردستی مسلط کرکے بلوچ قوم کو پاکستانی لبادے میں ظاہر کرنا ناقابل برداشت عمل ہے جس کے خلاف مزاحمت جاری رہے گا۔