پاکستان کی سفارتی جنگ لڑنے والے آپس میں لڑ پڑے، سابق پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کو بدترین سفیرقراردیدیا ۔

بھارت میں پاکستان کے سابق ہائی کمشنر عبدالباسط کا تنقیدی خط منظر عام پر آگیا، دفتر خارجہ نے خط کی صحت کی تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ۔

خط میں عبدالباسط نے سابق سیکریٹری خارجہ اور امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کے حوالے سے کہا کہ ان جیسے لوگ اعلیٰ عہدوں پر ہوں تو ملک کا اللہ ہی حافظ ہے۔

خط میں انھوں نے مزید لکھا ہے کہ میرا روز بروز اس بات پر یقین مضبوط ہو رہا ہےکہ تم واشنگٹن میں پاکستان کے تاریخ کے بد ترین سفیر بنو گے۔