نوشکی: دوسرے روز بھی آپریشن و علاقے کامحاصرہ جاری، خاتون اغواء

259

گذشتہ روز نوشکی و قلات کے درمیانی پہاڑی علاقوں میں جاری فورسز کی آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔

نوشکی سے دی بلوچستان پوسٹ کے نمائندے کے مطابق گذشتہ روز سے جاری فضائی آپریشن اور اس کے بعد زمینی فورسز کی نقل و حرکت اور مختلف مقامات پہ عام آبادیوں کا گھیراو کرکے انکے گھروں کو نذر آتش کرنے کے بعد آج بھی پورے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور عام لوگوں کو کسی بھی قسم کی راشن و دوائی لانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

نمائندے کے مطابق گذشتہ  روز ، منجرو اور دوسہہ کے مقام پر ایک گھر کو جنگی ہیلی کاپٹر سےراکٹ کے زریعے نشانہ بنانے کے بعد مصدقہ اطلاعات کے مطابق آس پاس کے علاقے سے ایک خاتون کو بھی فورسز نے اغواء کرلیا ہے۔