نوشکی آپریشن، کوئٹہ سے بڑی تعداد میں فورسز کی آمد جاری

325

آج صبح سے نوشکی و قلات کے پہاڑی و میدانی علاقوں میں جاری پاکستان فورسز کی فضائی آپریشن میں حصہ لینے کےلئے زمینی فورسز کی ایک بڑی تعداد کوئٹہ سے نوشکی پہنچ چکی ہے۔

نمائندہ دی بلوچستان پوسٹ نے علاقائی زرائع کے حوالے سے بتایا کہ پہاڑی علاقوں میں جاری آپریشن میں کئی مقامات پہ ہیلی کاپٹرز کو اترتے دیکھا گیا جہاں خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ بڑے پیمانے پر گرفتاریاں بھی ہورہی ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب سنگر نیوز میں ایک خبر کے مطابق کیشنگی و آس پاس کے علاقوں میں دس کے قریب افراد کی ہلاکت  کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں