دشت میں فوج کے ہاتھوں تین افراد حراست بعد لاپتہ

143

بلوچستان کے علاقے دشت و ہوشاپ میں پاکستانی فوج نے تین افراد کو حراست کے بعد لاپتہ کر دیا

پاکستانی فوجی آپریشن آج بھی جاری، مزید تین افراد حراست کے بعد لاپتہ کر دیئے گئے۔  فوج نے دشت کے علاقے کوچو میں آبادی پر دھاوا بول کر دو افراد حنیف ولد پیر محمد،صابر ولد عظیم کو حراست بعد لاپتہ کر دیا ہے جبکہ کیچ مین آرمی کیمپ سے بڑی تعداد میں پاکستانی زمینی فوج دشت کی جانب جانے کے اطلاعات موصول ہوئے ہیں۔

مزید اطلاعات کے مطابق ہوشاپ سے پاکستانی فوج نے ایک اور شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا ہے تاحال فورسز کے ہاتھوں لاپتہ کیے جانے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

بشکریہ ڈیلی سنگر۔