خاران میں سی پیک پر کام کرنے والے انجینئرز کے رہائش گاہ پر بم حملہ

241

خاران شہر میں دو بم دھماکے، دھماکے سی پیک منصوبے سے وابستہ انجنیئروں کی رہائش گاہ پر ہوئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بلڈنگ جس میں ایک عرصے سے سی پیک روڈ پر کام کرنے والے متعدد انجینئرز رہائش پزیر ہیں پر نامعلوم مسلح افراد نےگزشتہ رات دو دستی بموں سے حملہ کیا۔ اس بارے میں مزید اطلاعات آنا باقی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی خاران میں سی پیک منصوبے پر کام کرنے والے انجنیئرز پر حملہ ہوا تھا۔ کچھ دن قبل خاران ہی کے قریب لجے میں واقع فورسز کے کیمپ پر بھی شدید نوعیت کا ایک حملہ کیا گیا تھا۔