تربت : دو پولیس اہلکار اغواء

149

 تربت شہر سے دو پولیس اہلکاروں  کو  اغوا کر لیا گیا، آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب تربت مین چوک سے نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو اغواء کرلیا۔

پولیس اہلکار منیر احمد اور جلال کا تعلق سنگانی سر تربت سے ہے انہیں شہر کے اندر اس وقت اغواء کیا گیا ہے جب 14اگست کی آمد کے سبب فوج و ایف سی اور دیگر خفیہ اداروں بشمول پولیس نے سیکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔ پورے تحصیل تربت کا مکمل محاصرہ کرکے آپریشن اور گرفتاریوں میں شدت لائیگئی ہے جو ہنوز جاری ہے ۔