بلوچ قوم پرست جماعت بی آر پی کا آواران آپریشن کی مذمت

133

بلوچ ریپبلکن پارٹی کےمرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے آواران میں جاری پاکستانی فوجی آپریشن کی شدید مزمت کی ہے۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بی آر پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آواران کے علاقے کولواہ میں گزشتہ تین دن سے ہولناک فوجی آپریشن جاری ہے جس میں جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر اور بڑی تعداد میں زمینی فوج حصہ لے رہی ہیں، جہاں فورسز عام آبادیوں کو بلااشتعال شیلنگ و بمباری کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

پورا کولواہ اس وقت فوجی جارحیت کے زد میں ہیں، مواصلاتی نظام کو مکمکل طور پر ریاستی فورسز نے جام کردیا ہے اور آنے جانے کے تمام راستوں پر ناکہ بندی کر کے سیل کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے آپریشن میں نقصانات کے بارے میں معلومات کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے؛ تاہم شدید فوجی بربربیت کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی نقصانات کا خدشہ ہے۔

ترجمان نے بلوچستان کے تمام کاروباری حضرات اور ٹرانسپورٹرز سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 اگست کو ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کے موقع پر بی آر پی کی پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اپنی دکانیں اور کاروبار بند کر کے ڈاڈائے قوم کو خراج عقیدت پیش کریں۔