بلوچستان کے علاقے تمپ سے تین افراد فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ

206

تمپ سے پاکستانی فورسز نے تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

آمدہ اطلاعات کے بلوچستان کے علاقے کیچ کے تحصیل تمپ سے پاکستانی فورسز نے ایک گاؤں کا محاصرہ کرکے وہاں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردی، گھر گھر تلاشی کے دوران کئی لوگوں پہ تشدد کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔

جبکہ اسی آپریشن کے دوران پاکستانی فورسز نے تین افراد جن کی شناخت سعید ولد مجید بلوچ، نوید ولد مجید بلوچ اور ماما بایڈ ولد محمد بخش کے نام سےہوئیں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں گذشتہ کئی عرصے سے پاکستانی فورسز کی آپریشن و گرفتاریاں جاری ہیں اور اس کی ایک خاص وجہ پاک چین اکنامک منصوبے کو بتایا جارہا ہے ۔

اسی بابت پاکستان کی اعلی سرکاری و عسکری قیادت نے بارہا کہا کہ وہ کسی بھی قیمت پر گوراد منصوبے کو پائے تکمیل تک پہنچائیں گے۔