ڈیرہ مراد جمالی: فائرنگ سے ہندو تاجر ہلاک

204

ڈیرہ مراد جمالی(بلوچستان پوسٹ ) ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر ہلاک آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر دیپک کمار ہلاک ہوئے ،ہندو تاجر کو اس کی دکان کے اندر ہی ہلاک کیا گیا ۔

واضح رہے بلوچستان کے مختلف میں ایک عرصے سے ہندو تاجروں کو اغواء کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی بعض علاقوں میں انھیں انتہائی بے دردی سے ہلاک کیا گیا ۔